عجمان آئل ڈپو کے اندر زوردار دھماکہ

image

دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی، جاں بحق ہونے والے افراد ویلڈنگ کا کام کر رہے تھے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تیل کے ڈپو میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ یو اے ای کے شہر عجمان کے آئل ڈپو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عجمان کے الجرف انڈسٹریل ایریا میں فیول ٹریڈنگ کمپنی کے گودام میں ہوا ہے۔ عجمان پولیس کے مطابق 2 افراد ایک ٹینک کے اوپر ویلڈنگ کا کام کر رہے تھے۔ ویلڈنگ کے نتیجے میں ٹینک کے اندر چنگاریاں گرنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے دونوں مزدور موقع پر دم توڑ گئے۔ 

پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایشیا سے ہے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 زخمی خطرے سے باہر ہیں۔