امریکی دارلحکومت کی فضاؤں میں ایک مشکوک طیارے کی پرواز

image

مشکوک پرواز سے جنگی طیاروں کی دوڑیں لگ گئیں، مشکوک طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا، مشکوک طیارے کا پیچھے کرنے والے نارڈ طیاروں کو سپرسونک رفتار سے اڑان کا اختیار دیا گیا تھا۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی دارلحکومت کی فضاؤں میں ایک چھوٹے طیارے کی مشکوک پرواز سے جنگی طیاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جنگی طیاروں نے مشکوک اور بے ترتیب پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے کا پیچھا کرنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں مشکوک طیارہ ورجینیا کی پہاڑوں سے  ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت اہم حساس مقامات ہونے کی وجہ سے ہر وقت ہائی الرٹ ہوتا ہے۔ کنٹرول ٹاور کے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر لڑاکا طیاروں نے مشکوک طیارے کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارے کو روکنے کا اشارہ کرنے کیلئے لائٹ کا بھی استعمال کیا گیا لیکن پائلٹ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ مشکوک طیارے کا پیچھا کرنے والے نارڈ طیاروں کو سپرسونک رفتار سے اڑان کا اختیار دیا گیا تھا۔ اس لیے کئی مقامات پر شہریوں نے ایک سونک بوم سنی تھی۔

دوسری جانب پرواز سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ (فلائٹ اوئیر) کے مطابق چھوٹا طیارہ  فلوریڈا کے اینکور موٹرز کے نام رجسٹرڈ تھا۔ اینکور کے مالک جان رمپل نے بتایا کہ ان کی بیٹی، پوتا اور ان کی آیا جہاز میں سوار تھیں۔ امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔