پاکستان کا آئی ایم ایف سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید

image

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید ظاہر کر دی، ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) ترک خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا نواں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ پروگرام نامکمل حیثیت میں ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کا ارادہ ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے گا۔