پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کیلئے جرمانوں کی منظوری

image

لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے ساتھ پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی، سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، لاہورمیں دفعہ ایک 144 نافذ کر دی گئی۔ 

لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کی  منظوری دے دی گئی۔ نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دیدی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے پانچ لاکھ تک جرمانہ کیا جائیگا۔ سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا۔

سموگ رولز کے تحت کوڑا و  کچرا جلانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو چار ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا۔ نگراں کابینہ پنجاب کا محکمہ ماحولیات کو فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔