دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی

image

سی ٹی ڈی کی پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پشاور:(نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔  ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف عباسی نے بتایا شینے کے نام سے گروپ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔ ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہمارے اندازے کے مطابق کمپاؤنڈ میں 6 لوگ موجود تھے، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی دہشت گرد ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔ کمپاؤنڈ سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف سمیت دیگر ہتھیار ملے ہیں۔

کاشف عباسی نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گرد گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں، بہت جلد باقی ملزمان قانون کےکٹہرے میں ہونگے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی استعداد کار کو بڑھا رہے ہیں، کارروائیوں میں کافی گروپس کو گرفتار بھی کیاہے۔ پولیس فرار ہونے والوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔