امریکی ائیر پورٹ پر مسافروں کے سامان سے چوری کا واقعہ

میامی ائیرپورٹ پر تعینات افسران کی جانب سے بھونڈی حرکت، مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران چوری کی واردات، متعلقہ حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
میامی: (ویب ڈیسک) امریکی ہوائی اڈے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ہوائی اڈے کا عملہ مسافروں کے بیگ سے مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ عملے کے جو بھی ارکان ملوث پائے گئے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہوائی اڈے کے عملے پر مسافروں کے بیگ چوری کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ 2018ء میں بھی ایسا ہی واقعہ برطانیہ کے ایک ہوائی اڈے پر پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں ایک بیگیج ہینڈلر مسافر کے سوٹ کیس سے لیپ ٹاپ چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا تھا۔
دوسری طرف اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع منی ایکسچینج کے دفتر پر ایف آئی اے اور حساس ادارے نے چھاپہ مارا ہے۔ نجی منی ایکسچینج کے مالک اور اس کے بیٹے نے ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم فائرنگ سے محفوظ رہی۔ باپ بیٹے کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔