سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نیب نے اہم اجلاس بلا لیا

image

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، واپس شدہ کیسز کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نیب کا اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد پیر کو اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں نیب ترمیمی ایکٹ کے ذریعے بند کیے گئے نیب کیسز کے ریفرنسز دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ 

نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسکیوٹر جنرل نیب تعینات کر دیا ہے۔ یہ عہدہ اصغر حیدر کے مستعفی کے ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب کے مقدمات بحال ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ افسران اور اسٹاف کے ساتھ الوداعی خطاب کیا اور وہ دوران خطاب آبدیدہ ہو گئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دے دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے۔