نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا اقدام
سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس میں اب تک اڑتالیس سماعتیں کر چکی ہے، عدالت نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کل ہوگی ۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کے لئے فل کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے، کیس کی سماعت کل ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹارنی جنرل، و فاقی سیکریٹری قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے 15 ستمبر بروز جمعہ کے روز رجسٹرار آفس کی جانب سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 18 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تھا، اور رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے تھے۔