ایمازون کے جنگلات میں طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک
برازیل میں افسوسناک حادثہ، مچھلیوں کا شکار کرنے کے شوقین افراد طیارے میں سوار تھے، ہلاک ہونیوالوں میں متعدد امریکی بھی شامل ہیں۔
براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کے ایمازون جنگلات میں ایک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر سے مچھلیوں کے شکار کے شوقین افراد ایک مقابلے میں حصہ لینے کیلئے اس چارٹرڈ طیارے میں بارسیلوس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ یہ طیارہ ایک معروف کاروباری شخص نے چارٹر کیا تھا جو مقامی طور پر ’’ فشینگ گیم‘‘ میں استعمال ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں امریکیوں سمیت 12 مسافر اور عملے کے 2 ارکان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ملبے سے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں چند لاشوں کی شناخت کیلئے ان کا ڈی این اے کیا جائے گا۔ طیارہ اپنی منزل سے چند کلو میٹر دوری پر گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ طیارے میں کتنے امریکی سوار تھے۔
دوسری طرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال رات 12 بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔