سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں

image

آئین کے تحت چیف جسٹس اور چار سینئر ترین ججز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان شامل ہوتے ہیں۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف برداری کے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں ہو گئیں۔ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔ جسٹس منیب اختر اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے ذمے دار فورم جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوگئے۔

آئین کے تحت چیف جسٹس اور چار سینئر ترین ججز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان شامل ہوتے ہیں، پاکستان بار کونسل کے رکن بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے جب کہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی کونسل کا حصہ ہیں، آئین کے تحت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔