ملک میں بلند ترین مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں: پرویز الٰہی

image

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو، پی ٹی آئی کیلئے ڈٹے رہنے کا عزم، پریس کانفرنس ابھی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے ۔ اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا، لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح بہت زیادہ ہوٸی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے۔

پرویز الٰہی نے سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی  یہ قیمت نہیں تھی۔ قبل ازیں ضلع کچہری میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر دلائل نہیں دے سکتے، ان کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں ہے۔