امریکہ کی کینیڈا کو ہردیپ سنگھ قتل کے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف

image

 خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کردیں، کینیڈین شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں بھارتی خالصتان تحریک کے رہنماء کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را براہ راست ملوث ہے امریکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ سامنے آگئی، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں امریکی انٹیلی جنس نے کینیڈا کو تحقیقات میں تعاون فراہم کیا ، امریکہ نے کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں کہ جس کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا ۔

امریکہ اور کینیڈا کے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کینیڈا کو ہر قسم کی خفیہ معلومات فراہم کرتی ہے، ماضی میں بھی امریکہ کینیڈا کو چین کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔ بھارتی رہنماء ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکہ نے خصوصاً مختلف انٹیلیجنس سٹریمز کے پیکج کے حصے کےطور پر شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا، کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کینیڈا میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا جس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہو گئے، اب امریکن خفیہ ایجنسی کی مکمل تحقیقات کے بعد بھارت کے ملوث ہونے کے 100 فیصد ثبوت ملے ہیں۔