صدر بشپس چرچ آف پاکستان کا وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

صدر بشپس چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
راولپنڈی: (قومی ڈیسک) صدر بشپس چرچ آف پاکستان کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق وفد 13 رکنی افراد پر مشتمل تھا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے قومی ترقی، تعلیم، صحت اور فلاحی خدمات میں مسیحی برادری کےکردار مثبت الفاظ میں سراہا۔
مسیحی برادری نے انسداد دہشت گردی اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی بھر پور کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔