پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں کسی کا فریق نہیں بنے گا: نگران وزیراعظم
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کے ساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا، ہماری توجہ اپنے قومی مفادات پر مرکوز ہے، چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔
اسلام آباد: (قومی ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کے ساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ اپنے قومی مفادات پر مرکوز ہے، چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کے ساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا. پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے جنگی سامان یوکرین کو دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی۔
نگران وزیراعظم نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق مبینہ زیادتیوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ امریکا میں بھی کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا گیا، پاکستان میں بھی غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں ماورائے قانون کارروائیوں کی اجازت نہیں۔