پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند افغانستان سے گرفتار

image

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے میں ملوث 200 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

کابل: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سرحد پار سے حملوں میں ملوث 200 عسکریت پسندوں کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا، طالبان حکومت نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، یاد رہے آئے روز سرحد پار سے دہشت گرد پاکستان کی حدود میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

افغان عبوری حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں اسلام آباد کے اعلیٰ سطح وفد کو فراہم کردی ہیں، افغانستان میں گرفتار ہونے والے عسکریت پسند جیل میں بند ہیں، افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے ہم نے دہشت گرد سرگرمیوں کےخاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کو نافذ کردیا ہے، کسی کو بھی پاکستان کے خلاف افغان سر زمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بیان کردہ پالیسی ہے اور ہم پاکستان کی داخلی سیکیورٹی کے مسائل میں صرف اپنی استعداد کے مطابق ہی مدد کر سکتے ہیں، پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور ہم اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف کبھی بھی استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان مخالف سرگرميوں ميں ملوث 200 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں مزید کاروائیاں جاری ہیں۔