نادرا: 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی پہچان اور تنسیخ
پاکستان میں اس حوالے سے نادرا کا کردار اہم ہے، اور اب 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی و تنسیخ کی جا چکی ہے۔
اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) رپورٹ کے مطابق پاکستان جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ، دستاویزات کا مقصدملکی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کے لئے بھی تشویش کا باعث ہے۔
پاکستان میں اس حوالے سے نادرا کا کردار اہم ہے، اور اب 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی . تنسیخ کی جا چکی ہے، نادرا رپورٹ کے مطابق پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کیلئے 2 مراحل میں تصدیق و داخلی نگرانی کا بہتر نظام تشکیل دیاجا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اور اس دوران ذمہ داران کو برطرفی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔