آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوگی

image

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی، درخواستوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں اہم کیسوں کی سماعت ہو گی، سپریم کورٹ میں 20 نومبر کو افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہو گی، جسٹس یحییٰ آفریدی چیمبر اپیل پر سماعت کریں گے، 22 نومبر کو سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر بھی سماعت ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت، اخراج مقدمہ اور فرد جرم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، درخواستوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہوں گے۔