ترکیہ کا کارگو جہاز لاپتہ

image

 

بحیرہء اسود میں بڑا سمندری طوفان، تجارتی سامان سے لدے جہاز کی تلاش کا کام جاری، لاپتہ جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 12 ارکان سوار ہیں۔

انقرہ: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد  سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ سمندری طوفان کے باعث لاپتہ جہاز کی تلاش  کیلئے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی جہاز تلاش شروع نہیں کی جا سکی ہے۔ گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موسم بہتر ہوتے ہی سرچ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ترکیہ سے بھارت جانے والے ایک مال بردار بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے اغوا کر لیا ہے۔ جہاز میں عملے کے 50 ارکان سوار ہیں۔ اسرائیل نے بحری جہاز اغوا ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘گلیکسی لیڈر’ میں کوئی بھی اسرائیلی نہیں ہے۔