اسٹابری کھانے سے دل اور دماغ پر ہونے والے اثرات کی تحقیق

image

 اسٹرابری ڈپریشن کو کم کرنے کے علاوہ امراض قلب سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، 12 ہفتوں تک کی گئی تحقیق کے نتائج حاصل ہو گئے۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایک مختصر مگر منفرد اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابریز کھانے سے نہ صرف ڈپریشن پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ انہیں کھانے سے انسان کی جذباتی اور ذہنی فعالیت بھی بڑھ جاتی ہے، یعنی یہ دماغی تنزلی سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

حالیہ تحقیق کے دوران امریکی ماہرین نے اسٹرابریز کے ذہنی فعالیت اور جذباتی صحت پر پڑنے والے اثرات کی جانچ کی اور ماہرین نے دیکھا کہ کس طرح اسٹرابریز اعصابی مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ طبی جریدے ’نیوٹریشن‘ میں شائع تحقیق کے مطابق کیلیفورنیا کے ماہرین نے مختصر تحقیق کے لیے 5 مرد اور 25 خواتین کی خدمات حاصل کیں، جن پر 12 ہفتوں تک تحقیق کی گئی۔ تحقیق کے اختتام پر اسٹرابریز سے تیار شدہ چیزیں کھانے والے افراد نے اپنا ڈپریشن کم ہونے کا دعویٰ کیا جب کہ ان ہی افراد کی جب لفظوں کو پہچاننے کی آزمائش کی گئی تو اس میں بھی بہتری آچکی تھی

ماہرین نے نتائج اخذ کیے کہ اسٹرابریز اور بلیو بیریز میں پائی جانے والی خصوصیر پروٹین ابتھوسائننس (anthocyanins) میں موجود خصوصی مرکبات نہ صرف دماغ کو فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں بلکہ یہ اعصاب (نیورو) میں ہونے والی سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔