واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ہونے والے سائبر فراڈ

image

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) آج کل سائبر مجرم واٹس ایپ صارفین کو نئے نئے طریقوں سے اپنا شکار بنا رہے ہیں۔ ہیکرز مختلف طریقوں سے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے آپ کے دوستوں اور اہلخانہ کو جعلی میسجز بھیجتے ہیں اور مالی فراڈ کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں نہ صرف آپ کی پرائیویسی خطرے میں پڑ سکتی ہے بلکہ آپ کے جاننے والے بھی اس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ 

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ چند معمولی سیٹنگز کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے واٹس ایپ کی اکاؤنٹ سیٹنگ میں جا کر سیکورٹی نوٹیفکیشن کے آپشن کو آن کر دیں۔ ایسا کرنے کے بعد اب اگر کوئی بھی شخص آپ کے نمبر کو نئی ڈیوائس پر رجسٹر کرنے کی کوشش کرے گا تو آپ کو فوراً نوٹیفکیشن مل جائے گا۔

اس کے بعد پاس کی کا آپشن سیٹ کریں تاکہ فنگر پرنٹ یا فیس لاک کے بغیر کوئی آپ کا واٹس ایپ نہ کھول سکے۔ اس کے ساتھ ہی ای میل ایڈریس کا آپشن بھی لازمی شامل کریں تاکہ اگر کبھی اکاؤنٹ لاک ہو جائے تو آپ اسے آسانی سے ریکور کر سکیں۔ آخر میں ٹو سٹیپ ویریفکیشن کا آپشن فعال کر کے اپنا 6 ہندسوں پر مشتمل پن منتخب کر دیں۔