انڈین وزیر تعلیم کے استعفیٰ پر کاکروچ جنتا پارٹی کا ردعمل
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ استعفیٰ سامنے آنے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا گیا کہ کاکروچز جیت گئے، جمہوریت جیت گئی۔
ابھیجیت دیپکے نے واضح کیا کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ تو ہو گیا ہے لیکن ہماری دو اور اہم مانگیں ابھی باقی ہیں، اور ہم ایسے آسانی سے نہیں جائیں گے کیونکہ کاکروچ ایک بار آ جائیں تو آسانی سے نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے طلبہ کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔
طلبہ کے خلاف پولیس کے غنڈہ گردی اور ایکشن پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور احتجاج کرنے والے تمام طلبہ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات فوراً واپس لیے جائیں۔ یاد رہے بھارت میں نیٹ پیپر لیک پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔