سر پہ بار بار فٹبال مارنا صحت کیلٸے ٹھیک نہیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محققین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ فٹ بال کھیلنا جسمانی و ذہنی ورزش کے لیے انتہائی مفید ہے مگر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سر پر بار بار فٹ بال کی چوٹیں دماغی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ فٹبال کے معمولی جھٹکے یادداشت، توجہ اور دماغی افعال کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے کھلاڑیوں کو سر کی حفاظت کو ترجیح دینی چاہیے۔
ڈاکٹروں کے مطابق دماغی بیماریاں عام افراد کی نسبت فٹبال کھلاڑیوں میں زیادہ دیکھی گئی ہیں، خاص طور پر فٹ بال کھلاڑیوں میں الزائمر اور دیگر اعصابی بیماریاں پاٸی جاتی ہیں۔ اس لیے کٸی ممالک میں کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سر پر پابندیاں یا سخت ہدایات نافذ کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ اگر کسی کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگ جائے تو اسے فورأ کھیل سے باہر نکالا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں اور نو عمر کھلاڑیوں میں غیر ضروری ہیڈنگ سے روکا جائے اور محفوظ تربیتی طریقے اپنانے کی کوشش کی جائے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مناسب احتیاطی تدابیر اپنا کر دماغی چوٹوں کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔