گھر بیٹھے اب گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرانا ممکن
محکمہ ایکسائز نے ڈور اسٹیپ سروس متعارف کرا دی، ہیلپ لائن پر رابطے کرنے کے بعد ایکسائز کا نمائندہ گھر پہنچ جائے گا، شہریوں کو بائیو میٹرک اور چالان کی رقم بھی فوری آن لائن ادا کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔
اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق شہری اب گھر بیٹھے ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکیں گے۔ ہیلپ لائن پر رابطے کے بعد محکمہ ایکسائز کا نمائندہ شہری کے گھر پہنچ جائے گا۔ نمائندہ 24 گھنٹوں کے اندر گاڑی کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے گا۔
شہریوں کو بائیو میٹرک اور چالان کی رقم بھی فوری آن لائن ادا کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ چند منٹوں میں شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کا رجسٹرڈ نمبر حاصل کر لے گا۔ ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق پہلے فیز میں 12 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی سروس کیلئے مختص ہو گی۔