پاکستان علاقائی تجارت کا مرکز بننے کی طرف گامزن

image
کراچی: (بزنس ڈیسک) پاکستان علاقائی تجارت کا مرکز بننے کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر اور کراچی بندرگاہ سے منسلک کرنے کیلئے فعال اقدامات کر رہا ہے۔ ازبکستان نے پاکستان تک رسائی کیلئے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے نئے تجارتی کوریڈورز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ اپریل 2026ء میں شروع کیے گئے نئے کوریڈورز نے وسطی ایشیاء کو پاکستانی بندرگاہوں اور عالمی منڈیوں تک اضافی تجارتی راستے فراہم کر دیئے ہیں۔ آذربائیجان کے میڈیا دی کیسپیئن پوسٹ کے مطابق تاشقند نے پاک ایران سرحد پر واقع گبدریمندان بارڈر کے ذریعے زرعی مشینری اور صنعتی خام مال کی ترسیل پہلے ہی شروع کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2025ء میں سیکیورٹی خدشات کے باعث طورخم اور چمن بارڈر کی بندش کے بعد پاکستان نے متبادل تجارتی راستے متعارف کرا دیئے ہیں۔ سی پیک فیزٹو میں گوادرپورٹ کا کردار مزید مضبوط ہو گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے ٹرانزٹ اور لاجسٹکس کی مد میں سالانہ 3 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کر سکتا ہے۔