سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

image

جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں، وٹامن سی کا جلد کی نشوونما میں اہم کردار، ہرے پتوں والی سبزی پالک میں قدرت نے وٹامن ای کے ساتھ ساتھ آئرن کی خصوصیات بھی چھپا کر رکھی ہیں۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موسم سرما میں جلد کا خشک ہونا ایک عام سا مسئلہ ہے۔ جلد کو خشکی سے بچانے کیلئے مختلف قسم کی لوشنز اور کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج ہم کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں گے جو سکن کو ڈرائی ہونے سے بچاتی ہیں۔

خشک میوہ جات کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے۔ خشک میوہ جات جسم کو گرمائش پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد کی خشکی کو بھی دور کرتے ہیں۔خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جلد کیلئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ سردیوں میں مالٹے، اور کینو کے پھل ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ ان پھلوں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جلد کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مچھلی سردیوں کی تمام تر بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مچھلی صرف جلد ہی نہیں بلکہ بالوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہے اور مسائل سے بچاتی ہے۔ ہرے پتوں والی سبزی پالک میں قدرت نے وٹامن ای کے ساتھ ساتھ آئرن کی خصوصیات بھی چھپا کر رکھی ہیں۔ وٹامن ای جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے جبکہ آئرن آپ کے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ ہے۔