نئے ٹیسٹ کپتان کیلئے بابر اعظم کی نیک خواہشات
سابق کپتان بابر اعظم کا نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ، بہترین کارکردگی سے ٹیم میں جگہ پکی کریں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری ہے۔
راولپنڈی: (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دورہء آسٹریلیا کے دوران نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔ سابق کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکے پاس آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا شاندار موقع ہے، وہ اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔
بابر اعظم نے کیمپ میں شریک نئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ دورہء آسٹریلیا کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹیم میں جگہ بنائیں۔ پاکستان کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ کیلئے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ بدھ 6 دسمبر سے مانوکا اوول میں شروع ہوگا۔
دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے اچانک سوشل میڈیا پر تمام فارم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آل راؤنڈر عماد وسیم کے مداحوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا اسطرح جانا بورڈ کی ناکامی ہے۔ متعدد صارفین نے ورلڈکپ اسکواڈ میں انہیں شامل نہ کرنے کو ریٹائرمنٹ کی بڑی وجہ قرار دیا ہے.