یونائیٹڈ کمپنی نے بائیک کی قیمت میں 60 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

image

یونائیٹڈ آٹوز نے چند ماہ قبل ہنڈا اپنی موٹرسائیکل یو ایس 150 لانچ کی، اب یونائیٹڈ، ہنڈا اور سوزوکی کے 150 سی سی موٹرسائیکلز کی ایک ہی قیمت، قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد اب اس بائیک کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

لاہور: (اکانومی ڈیسک) لاہور کی موٹر سائیکل ساز کمپنی نے اپنی بائیک کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے چند ماہ قبل یو ایس 150 بائیک متعارف کرائی گئی تھی۔ کمپنی نے اب اس بائیک کی قیمت میں 60 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ آٹوز لاہور کی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہے۔ کمپنی نے چند ماہ قبل ہنڈا اور سوزوکی کی 150 سی سی موٹرسائیکلز کے مقابلے میں اپنی موٹرسائیکل یو ایس 150 لانچ کی تھی۔ چنانچہ اس وقت اس موٹرسائیکل کی قیمت ان کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم رکھی گئی تھی۔

قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد اب اس بائیک کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ یونائیٹڈ کمپنی کی بائیک کی قیمت بھی اب ہنڈا اور سوزوکی کی 150 سی سی موٹرسائیکلز کے قریب پہنچ چکی ہے۔