ملائشین وزیراعظم کا فلسطینیوں کے حق میں بڑا اعلان

image
جکارتہ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ اگر ملائیشیا میں کوئی بھی اسرائیلی پایا گیا تو اسے فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا۔ حکام جنوبی ریاست جوہر میں ایک نجی رہائشی کمیونٹی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر اسرائیلی شہریوں کی شمولیت کے الزامات کی متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو ذمے داروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ملائیشیا میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ریاستی حکومت نے ’نیٹ ورک اسکول‘ نامی ایک اسٹارٹ اپ کمیونٹی سے متعلق الزامات پر وفاقی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد وزارتِ داخلہ نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ البتہ سفارتی مشنوں یا خصوصی اجازت کی صورت میں استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی ہے۔