یوکرینی ڈرون حملے میں 7 روسی شہری ہلاک
ماسکو: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ایک لاجسٹک سینٹر پر یوکرینی ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کے تامبوف علاقے کے شہر کوتووسک میں ایک لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں مبینہ طور پر ای کامرس کمپنی کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق مقامی جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ روسی حکام نے حملے کا الزام یوکرینی حکام پر لگایا ہے جبکہ یوکرینی حکام کی جانب سے حملے کی کوئی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین نے حالیہ مہینوں میں روس کے اندر فوجی اور لاجسٹک اہداف پر ڈرون حملے تیز کیے ہیں تاہم ہر حملے کی بعد باضابطہ تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ یہ واقعہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں سرحد پار ڈرون حملوں میں اضافے کی تازہ مثال ہے۔ روس بھی اسی دوران یوکرین کے مختلف شہروں اور بندرگاہوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔