ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی روکنے کیلئے روس متحرک
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس ایک بار پھر ای ران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کرانا چاہتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ای ران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتے ہیں۔ سرگئی لاوروف نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے عراق اور عرب لیگ کی شرکت کے ساتھ خطے میں مذاکرات کی اپنی پہل کی تجدید کر دی ہے۔
روس نے ای ران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی حمایت کر دی تھی۔ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فریقین ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی اور میزائل حملے کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں جن کی قیمت خلیجی ممالک ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی معیشت اور سلامتی کے لیے خطرات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس، اردن، عراق اور عرب لیگ کی شمولیت سے خطے میں مذاکرات کا عمل شروع کروانا چاہ رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت کے عمل میں پاکستان، چین اور مصر کا تعاون شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے تاہم کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو ای ران اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور ایران کے خلاف ایک وسیع محاذ قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔