عمان میں سوشل میڈیا صارفین کیلئے بری خبر
مسقط: (ویب ڈیسک) عمان کی حکومت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ عرب ملک عمان میں نجی تصاویر یا چیٹس شیئر کرنے پر 3 سال قید کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ کسی بھی شخص کی نجی تصاویر، ویڈیوز یا ذاتی معلومات اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا جرم تصور ہوگا۔
عمان کی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق کسی قسم کے تبصرے یا دیگر معلومات آن لائن شیئر کرنا بھی جرم تصور ہوگا۔ عمان کے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر معمولی آن لائن سرگرمی بھی سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے یو اے ای سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی ان قوانین پر عمل کرنا لازم قرار دیا ہے۔
سلطنت عمان کے سائبر کرائم قانون کی دفعہ 36 کے مطابق ان قوانین کی خلاف کرنے والوں کو 3 سال قید کی سزا یا 5 ہزار عمانی ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق کسی کی نجی گفتگو یا کالز کو اس کی اجازت کے بغیر ریکارڈ کرنا یا شیئر کرنا جرم سمجھا جائے گا۔ ان قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔