واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف
کیلیفورنیا:( ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس فیچر سے پرانے میسج تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔ یہ فیچر لمبی چیٹس والوں کیلئے بہت مفید ہوگا۔
ابھی واٹس ایپ پر پرانا میسج ڈھونڈنے کیلئے چیٹ سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ پھر سرچ بار میں جا کر سرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔
نئے فیچر میں چیٹ کے اندر ہی سرچ کا بٹن ظاہر ہو گا۔ یہ بٹن اوپر اسکرول کرنے پر نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ ابھی یہ فیچر ٹیسٹنگ میں ہے اور بہت جلد تمام صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔