سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

image


اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ایف بی آر کے مراسلے میں تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی فوری طور پر نافذ کی جائے۔ حکام کو حکومتی فیصلے کے مطابق ضروری اقدامات کرتے ہوئے اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق آپریشنل گاڑیوں اور ضروری خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی میں کمی نہیں کی جائے گی۔ تاہم مستثنیٰ اداروں کی انتظامی اور غیر آپریشنل گاڑیاں اس رعایت میں شامل نہیں ہوں گی اور ان پر ایندھن میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ لاگو ہوگا۔

ایف بی آر نے متعلقہ حکام کو آپریشنل گاڑیوں کیلئے ایندھن کے بجٹ کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی میں کمی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق 3 ماہ تک جاری رہے گا۔