جنوبی بلوچستان میں 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

image


اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران ستمبر میں 15 آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معاشی مشکلات اور طالبان حکومت کی پالیسیوں کے باعث بعض افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور ایسے افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔