مچھر مار کوائل صحت کے لیے خطرناک قرار

image


اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مچھروں سے بچاؤ کے لیے گھروں میں استعمال ہونے والے مچھر مار کوائل کے دھوئیں کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 7 سے 8 گھنٹے جلنے والے ایک کوائل سے خارج ہونے والے باریک ذرات کی مقدار 70 سے 137 سگریٹ کے برابر ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کوائل کے دھوئیں میں کاربن مونو آکسائیڈ، بینزین اور دیگر کیمیکلز شامل ہو سکتے ہیں، جو آنکھ، ناک اور گلے میں جلن، کھانسی، سر درد، تھکن اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں۔ دیگر سائنسی مطالعات بھی کوائل کے دھوئیں میں باریک ذرات اور مختلف آلودہ عناصر کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بند کمروں میں کوائل کا استعمال خاص طور پر دمے اور دیگر سانس کے مسائل میں مبتلا افراد، بچوں اور بزرگوں کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔ 2026ء کی ایک تحقیق میں بھی کم وینٹیلیشن والی جگہوں پر کوائل کے استعمال سے اندرونی ہوا کے معیار میں نمایاں خرابی دیکھی گئی تھی۔