اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو یو این ہیبی ٹیٹ کا عالمی اعزاز

image


لاہور: (ویب ڈیسک) اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے محفوظ اور مناسب رہائش کے مواقع فراہم کرنے کے اعتراف میں یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ مریم نواز کو عالمی یوم آبادکاری کے موقع پر عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ تقریب میں بطور خصوصی مہمان مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے ایوارڈ وصول کیا۔

یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے پانچ پروگراموں کو اسکرول آف آنر کیلئے منتخب کیا جاتا ہے، جبکہ اس سال میانمار، برازیل، تیونس اور لندن کے پروگرام بھی اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ مریم نواز نے ایوارڈ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کے ذریعے گھر بنانے والے خاندانوں کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

تقریب میں یو این ہیبی ٹیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روزباخ سمیت دیگر عالمی نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت پنجاب میں دو لاکھ سے زائد خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر یا مالی معاونت فراہم کیے جانے کی اطلاع ہے۔