ایکنک کی 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، اسلام آباد میں کنگ سلمان اسپتال قائم ہوگا
اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور منصوبے اور گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے ڈسٹری بیوٹڈ سولر فوٹو وولٹک پلانٹس کی تنصیب کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل گرڈ کمپنی کے نیٹ ورک میں ری ایکٹو پاور کمپنسیشن ڈیوائسز نصب کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
بلوچستان میں لسبیلہ نہر کی بحالی و ری ماڈلنگ، میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی اور بویلہ تا پروم جبکہ پروم تا چیدگئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے منظور کیے گئے۔ ایکنک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ (پلس) اور درگئی، شہبازوئی تا تونسہ شریف سڑک کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، لاگت میں اضافے سے بچنے اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبوں میں طریقہ کار کی رکاوٹیں دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اقدامات کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام، متعلقہ وزرا، وفاقی سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے نے شرکت کی۔
#NationalNews
#10thOct2026
#ECNEC #PakistanDevelopment
#KingSalmanHospital
#EnergyProjects
#Infrastructure
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork