ادویات کی نگرانی کا نیا نظام نافذ

image

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارما ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت ادویات کے پیکٹس پر منفرد ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریل نمبر درج کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق 9 اکتوبر 2026ء سے مقامی طور پر تیار اور درآمد کی جانے والی ادویات پر بارکوڈنگ کی شرط نافذ ہو گئی ہے۔ مقررہ نظام کے بغیر ادویات کی درآمد اور فروخت پر پابندی ہوگی، تاہم 9 اکتوبر سے پہلے تیار یا درآمد کیے گئے بعض اسٹاک کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ڈریپ کے مطابق اس نظام کا مقصد جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی شناخت، سپلائی چین میں شفافیت اور ادویات کی نگرانی کو بہتر بنانا ہے۔ بارکوڈ کے ذریعے صارفین کو دوا کی اصلیت سمیت میعاد، استعمال اور قیمت سے متعلق معلومات کی تصدیق میں بھی مدد مل سکے گی۔ نظام کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔