مصنوعی ذہانت پر امریکہ کا بڑا یوٹرن، برطانوی ادارے کو نئے ماڈلز کی جانچ کی اجازت دے دی

image


واشنگٹن: (ٹیکنالوجی  ڈیسک) امریکہ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنی بین الاقوامی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے اب اپنی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے جدید ترین اے آئی ماڈلز برطانوی حکومت کے حفاظتی ادارے کے ساتھ لانچ سے پہلے چیک کروا سکیں۔

برطانیہ کے موقر اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے پہلے اوپن اے آئی اور اینتھروپک جیسی تمام بڑی امریکی فرموں کو سختی سے منع کر رکھا تھا کہ وہ برطانیہ کے اے آئی سیفٹی سینٹر کے ساتھ کسی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہ کریں۔ اب اس پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی سطح پر اے آئی کو محفوظ بنانے کی کوششوں پر اپنے سخت رویے میں لچک پیدا کر رہی ہے، جس سے امریکی اور برطانوی اداروں کے درمیان مشترکہ کام کا راستہ کھلے گا۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے یہ خصوصی سیفٹی انسٹی ٹیوٹ 2023 میں ہونے والی دنیا کی پہلی عالمی اے آئی سمٹ کے بعد بنایا تھا، جس کا کام نئی مصنوعی ذہانت کی طاقتوں اور اس کے ممکنہ منفی استعمال کا جائزہ لینا ہے۔ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل اے آئی کمپنیوں پر لازمی حفاظتی قوانین لگانے کی مخالفت کرتے رہے ہیں، مگر تازہ فیصلہ ان کی سوچ میں تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے۔

#TechnologyNews
#12thOct2026
#AIUturn
#USUKRelations
#TrumpPolicy
#ArtificialIntelligenceSafety
#OpenAIAnthropic
#TelegraphReport
#TechPolicy
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNTechnologi
#TheViewsNetwork