لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپا، 37 افراد گرفتار

image

لاہور: (نیوز ڈیسک) این سی سی آئی اے لاہور سرکل نے جوہر ٹاؤن میں قائم کال سینٹر پر چھاپا مارا، جہاں گرفتار افراد خود کو غیر ملکی موبائل کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے بیرون ملک مقیم شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف طریقوں سے شہریوں کو دھوکا دے کر ان کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرتے اور بعد ازاں ان معلومات کو مالی فراڈ کیلئے استعمال کرتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کال سینٹر سے 5 کمپیوٹرز، 40 لیپ ٹاپس اور 35 موبائل فونز قبضے میں لیے گئے۔ ڈیجیٹل آلات کی جانچ کے دوران مبینہ فراڈ سے متعلق سافٹ ویئر اور ڈیٹا بھی برآمد ہوا، جبکہ حکام کے مطابق یہ آلات غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیے جارہے تھے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام 37 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مبینہ فراڈ کے طریقہ کار اور اس میں ملوث دیگر افراد سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں۔


#NationalNews
#10thOct2026
#NCCIA
 #Lahore
 #CyberCrime
 #CreditCardFraud
 #JoharTown
 #OnlineFraud
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork