جنگ پسند نہیں لیکن جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایشیا میں اعتماد سازی اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق کانفرنس (سیکا) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جاری تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات ایران اور مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہیں گے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو اپنے دفاع، خطرات کا مقابلہ کرنے اور ان کے ذرائع کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے، ایران جنگ پسند نہیں لیکن ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر تنازع جاری رہا اور اس میں مزید شدت آئی تو بحران صرف ایران اور مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات دوسرے خطوں تک بھی پھیل سکتے ہیں، اس لیے عالمی برادری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے.
#International News
#16thOct2026
#Iran
#KazemGharibabadi
#CICA
#MiddleEast
#IranNews
#WarWarning
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNews
#TVNWorld
#TheViewsNetwork