ایران کے علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی بنیادی اختلافات نہیں، صدر مسعود پزشکیان

image

تہران:(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی بنیادی اختلافات نہیں ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ایران موجودہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔ فرانسیسی صدر نے فرانس میں جاری مظاہروں کی وجہ امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی بلند قیمتوں کو قرار دیا تھا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی حمایت کی تھی، میکرون نے امریکی جرائم کا خیر مقدم کر کے موجودہ صورتِحال کی بنیاد خود رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس کے نتائج کا الزام دوسروں پر ڈالنا درست نہیں۔ 

#International News
#20thOct2026
#Iran
#MasoudPezeshkian
#AbbasAraghchi
#EmmanuelMacron
#FranceProtests
#MiddleEast
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork