برلن میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار
رلن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سفارت خانے میں یوم سیاہ جموں و کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان، جرمنی اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی، جرمن شہریوں، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینک، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سفیر پاکستان سلمان شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا راستہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔ نامور کشمیری رہنماؤں الطاف حسین وانی، شمیم شال اور علی رضا سید نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور کشمیری کاز کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں پرشین سوسائٹی کے اعزازی صدر فولکر چاپکے نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اظہار خیال کیا جبکہ جرمن شہری ہانس ڈوبے نے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا۔ اس موقع پر بھارتی تسلط میں کشمیریوں کی مشکلات پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور سفارت خانے میں فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تصاویر کے ذریعے پیش کیا گیا۔ تقریب کا اختتام کشمیری عوام کی آزادی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔
#InternationalNews
#30thOct2026
#KashmirBlackDay
#Berlin
#YoumESiah
#PakistanEmbassy
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork