پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست، لاکھوں افراد متاثر
سلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارتِ قومی صحت نے ہیپاٹائٹس سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کردی، جس کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 38 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مبتلا ہیں۔ پاکستان ہیپاٹائٹس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے بھی دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔
وزارتِ قومی صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر سال تقریباً 48 ہزار افراد ہیپاٹائٹس کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 2024 کے دوران ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے انفیکشنز سامنے آئے۔
#HealthNews
#30thOct2026
#HepatitisC
#HepatitisB
#PublicHealth
#HealthNews
#PakistanHealth
#DiseaseAwareness
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNHealth
#TheViewsNetwork