پاکستان میں 5 ہزار 885 بچے ایڈز سے متاثر

image

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارتِ قومی صحت نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے صوبہ وار اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیئے، جن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 885 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سب سے زیادہ 3 ہزار 900 بچے اس مرض کا شکار ہیں، جبکہ پنجاب میں متاثرہ بچوں کی تعداد ایک ہزار 765 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایک بچہ ایچ آئی وی سے متاثر ہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے سوال پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی مزید منتقلی روکنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارتِ قومی صحت کی ستمبر 2026 کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 214 ہے، جن میں سے 92 ہزار 148 مریض رجسٹرڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 67 ہزار 878 افراد اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (اے آر ٹی) حاصل کر رہے ہیں۔


#HealthNews
#31stOct2026
#HIVAIDS #ChildHealth
 #PakistanHealth
 #HIVAwareness
 #PublicHealth
 #Health
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNHealth 
#TheViewsNetwork