امریکی وسط مدتی انتخابات
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے دوران پاکستانی نژاد امریکی امیدوار بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی مقابلے میں شریک ہیں، جن میں کئی امیدوار ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کی نشستوں پر دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انتخابی فہرستوں کے مطابق مریم خان اور سعود انور ریاست کنیکٹیکٹ میں سینیٹ کی نشستوں کے امیدوار ہیں۔
ریاست ٹیکساس میں سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی بالترتیب ڈسٹرکٹ 92 اور ڈسٹرکٹ 76 سے ریاستی ایوانِ نمائندگان کی نشستوں پر دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ فاروق مغل جارجیا جبکہ طارق خان پنسلوانیا میں انتخابی میدان میں ہیں، اسی طرح ہنادی ندیم نیواڈا میں اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔
فلوریڈا میں امتیاز محمد ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پاکستانی نژاد امیدواروں کے علاوہ دیگر مسلم امریکی امیدوار بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی مقابلوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں وفاقی کانگریس کے علاوہ ریاستی سطح پر بھی مختلف عہدوں کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے۔