مچل اسٹارک دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
دبئی: (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں عالمی نمبر ون بن گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر مارکو جینسن دوسرے نمبر پر آگئے۔ کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں یہ تبدیلی سامنے آئی۔
مچل اسٹارک نے تیسرے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی ٹیم آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیریز بھی 1-2 سے گنوانا پڑی۔ جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا اور رینکنگ میں 9 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں مارکو جینسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ویان مولڈر تیسرے اور سائمن ہارمر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ یوں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر بولرز اور آل راؤنڈرز کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔