اوباما کا ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی پر ردعمل، عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مریکا کے سابق صدر براک اوباما نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی اہم کامیابیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج عوام کی تبدیلی کی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ایسی قیادت چاہتے ہیں جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرے اور ان کے روزمرہ مسائل کے حل پر توجہ دے۔
اوباما نے ڈیموکریٹ پارٹی پر زور دیا کہ وہ عوام کے اعتماد کو عملی اقدامات کے ذریعے پورا کرے۔ ان کے مطابق پارٹی کو جہاں بھی اختیار حاصل ہے وہاں مثبت تبدیلی لانے، مزید نقصان کو روکنے اور ملک کے مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سابق صدر نے انتخابی مہم کے دوران مشی گن اور جارجیا سمیت اہم ریاستوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی حمایت بھی کی تھی۔
اوباما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انہیں صرف سینیٹر کہہ کر مخاطب کیا جائے۔