انڈونیشیا میں صدر کی جاسوسی کے الزام میں سابق پولیس چیف سمیت 3 افسران گرفتار

image

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں صدر پرابوو سوبیانتو کی جاسوسی کے الزام میں سابق پولیس چیف سمیت 3 اعلیٰ پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران پر صدر، کابینہ کے وزراء، صحافیوں، سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات کے فون غیر قانونی طور پر ٹیپ کرنے کا الزام ہے۔ صدر نے سابق پولیس چیف لسٹیو سگیت پرابوو کو چیف آف اسٹاف کے عہدے سے بھی برطرف کربدیا ہے۔ 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لسٹیو سگیت گزشتہ 5 سال سے قومی پولیس کے سربراہ تھے اور گزشتہ ماہ انہیں چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے دیگر افسران میں قومی پولیس کے قانونی شعبے کے سربراہ احری سونتا ناصوتیون اور ایکو ہادی سانتوسو شامل ہیں۔ 

صدارتی ترجمان پراسیتیو ہادی نے واقعے کو بعض منحرف عناصر کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غداری کے زمرے میں آسکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیشی اداروں کی باضابطہ درخواست کے بغیر فون ٹیپ کیے اور گزشتہ ماہ نگرانی سے متعلق الیکٹرانک ریکارڈ بھی حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔