وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
سلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات کو موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ٹی سیٹ، تسبیح، دنیا کی پہلی ریکارڈ شدہ دھن، ٹیبل کلاک اور مالدیپ کی کشتی کا ماڈل تحفے میں دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی بہو کو مالدیپ کا روایتی ثقافتی لباس بھی پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کرسٹل کے ٹی کپ، کونسل آف نائسیہ کا میڈل، ہولی سی کی یادگاری پلیٹ اور بحرین کا روایتی بحری جہاز تحفے میں ملا۔ انہیں سن برسٹ گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن کی ایک گھڑی بھی دی گئی، جس پر حکومت کا لوگو درج ہے۔ یہ تحائف مختلف شخصیات اور ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے۔
دوسری جانب چین میں پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی کو دو آئی فون 17 پرو میکس تحفے میں دیے گئے۔ ان میں ایک سلور اور دوسرا ڈیپ بلیو رنگ کا تھا۔ جاری کردہ ریکارڈ میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو ملنے والے ان تحائف کی نوعیت اور تفصیلات درج کی گئی ہیں۔
#NationalNews
#5thNov2026
#ToshaKhana
#Gifts
#PMGifts
#ToshaKhanaGifts
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork